گورکھپور ،یکم جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آزادی کے بعد سے اب تک ونٹاگیا کمیونٹی کے لوگ اپنے حقوق سے محروم رہے اور اب ان کی حکومت اس کمیونٹی کے اکثریتی والے گاؤں کو آمدنی والے گاؤں کااعلان کرکے انہیں ترقی کی مین اسٹریم سے جوڑ گے گی۔ یوگی نے نئے سال کے موقع پر مہاراج گنج ضلع کے ونٹاگیا دیہات کو ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی سوغات دینے سے پہلے گورکھپور میں کہاکہ ان کی حکومت ونٹاگیا لوگوں کو بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے لے کر اب تک ونٹاگیا کمیونٹی کے لوگ اپنے حقوق سے محروم رہے ہیں۔آمدنی گاؤں میں داخل ہونے سے ان قبائلی لوگوں کو ترقی کی مرکزی زمروں میں جڑ کر ترقی کی اسکیموں کا فائدہ ملے گا۔وزیر اعلی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں دیگر 47ونٹاگیا اکثریتی گاؤں کو آمدنی والے گاؤں کا درجہ مل جائے گا۔اس طرح ریاست میں کل 65 ونٹاگیا آمدنی والے گاؤں ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا ان کی حکومت ریاست کے 1625 دیگر دیہات کو بھی آمدنی والے گاؤں کی فہرست میں شامل کرنے کی سمت میں گامزن ہے۔وزیر اعلی نے آج صبح گورکھناتھ مندر میں تقریبا 300 لوگوں کے مسائل سے متعلق خط لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی۔اس کے علاوہ انہوں نے حکام کے ساتھ مکر سنکرانتی، کھچڑی میلے اور 11سے 13 جنوری تک منعقد ہو رہے گورکھپور فیسٹیول کی تیاریوں کی ترقی کی معلومات بھی حاصل کی۔